پاکستانی نژاد برطانوی رکن اسمبلی نے ملازمین کی بہبود کیلئے بل منظور کرالیا

0

لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ میں لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والی رکن پارلیمنٹ پاکستانی نژاد یاسمین قریشی نے ملازمین کی بہبود کے لیے تاریخ ساز بل منظور کرالیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی رکن اسمبلی یاسمین قریشی نے پرائیوٹ ممبرز ڈے پر بل پیش کیا تھا۔ جس میں ملازمین کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے تجویز دی گئی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے بتایا کہ میرا پرائیویٹ ممبرز بل اب سرکاری طور پر قانون بن گیا۔

یاسمین قریشی نے مزید بتایا کہ اس بل کے منظور ہونے سے اب کام کے دوران حاصل ہونے والی flexible working hours سے ملازمت کے پہلے روز سے مل سکے گی۔

خیال رہے کہ flexible working hours کے تحت ملازمین طے شدہ وقت سے پہلے آکر ڈیوٹی ٹائمنگ پوری کرکے طے شدہ اختتامی وقت سے پہلے جاسکتے ہیں۔

یہ سہولت نئے ملازمین کے لیے نہیں تھی تاہم پاکستانی نژاد یاسمین قریشی کا بل منظور ہونے سے یہ سہولت ملازمت کے پہلے روز سے حاصل کی جا سکے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!