نبی کریمؐ پر درود پاک بھیجنے سے اللّٰہ تعالیٰ دس درجے نیکیاں اور دس گناہ معاف کر دیتا ہے، پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا اجتماع سے خطاب

0

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) اہل ایمان کے لیے آقائے کائنات پر درود شریف بھیجنے کی حقیقت کھل جانے کے بعد اگر وہ اسے روزمرہ زندگی کا معمول بنا لیں تو اللّٰہ تعالیٰ کا ان پر کرم خاص ہو گا۔ بنی کریم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ جو مجھ پر ایک بار درود پاک بھیجے گا تو اللّٰہ تعالیٰ کی اس پر دس رحمتیں نازل ہوں گی۔

ایک دوسری روایت میں ہے نبی کریمؐ پر درود پاک بھیجنے سے اللّٰہ تعالیٰ اسکے دس درجے نیکیوں اور اسکے دس گناہ معاف کر دیتا ہے ۔ ان روحانی وجدانی باتوں کا اظہار ادارہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ عالمی مبلغ اسلام و امن کے سفیر پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے جامعہ شمسیہ قمر العلوم اولڈہم میں جمعۃ المبارک کے بابرکت دن اہل ایمان کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ آقائے کائنات پر جو اہل ایمان کثرت سے درود پاک کا نذرانہ پیش کرتا ہے گو کہ وہ تکلف کرے یا نہ کرے اسکی روح پاکیزہ ہو جاتی ہے اور اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس شخص کو پیارے حبیب کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روح سے فیضان ملنا شروع ہو جاتا ہے ۔

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ آقائے کائنات اپنے حجرہ مبارک سے باہر تشریف لائے چہرے پہ خوشی کے آثار تھے تو صحابہ کرام نے اسکی وجہ پوچھی تو نبی کریم نے فرمایا آج جبرائیل امین میرے پاس اللّٰہ تعالیٰ کا پیغام لیکر آئے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک بھیجے گا تو اللّٰہ تعالیٰ ان پر سلامتی عطا فرمانے کے ساتھ اسے بنی کریم کا قرب حاصل ہو گا ۔

پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں فریاد کی کہ اپنے پیارے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے دنیا کو امن کا گہوارہ بنائے فلسطین کشمیر اور قرہ ارض پر جہاں بھی اہل ایمان ظلم و ستم کی چکی میں پس رہے ہیں ان پر اپنا خاص کرم کرے بالخصوص مملکت خداد پاکستان کی حفاظت کرے (آمین ثم آمین)

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!