پیرس(ویب ڈیسک)فرانس میں نامعلوم ذرائع سے بم کی اطلاع پر فرانسیسی پولیس نے دارالحکومت میں موجود مشہور و معروف ایفل ٹاور اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو فوری خالی کرادیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بم کی اطلاع ملنے پر ایفل ٹاور کی تین منزلوں اور اس کے قریبی علاقوں کو خالی کراکر عوام کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
سیکورٹی کی جانب سے کیے گئے انخلاء نے قریب موجود ریستوراں اور ایفل ٹاور کے ارد گرد سیاحتی مراکز کو متاثر کیا جبکہ بم کا الرٹ کس ذرائع سے آیا، یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔
سیاحتی مقام ایفل ٹاور کے انتظام کے لیے ذمہ دار SETE ایجنسی ہر سال اوسطاً 6 ملین زائرین کا مشاہدہ کرتی ہے جس سے ایفل ٹاور دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقامات میں سے ایک ہے۔