چین اور وسط ایشیا کے درمیان تعاون کے بڑے امکانات موجود ہیں، چینی صدر

0

چین اور وسط ایشیائی ممالک کا تعاون عالمی برادری میں بھی آگے ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور وسط ایشیا کے درمیان تعاون کے بڑے امکانات موجود ہیں، دسویں چین -وسط ایشیا تعاون فورم سے استفادہ کرتے ہوئے "دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے لیے تعاون کو مضبوط بنایاجائے گا نیز چین اور وسط ایشیائی ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فوائد حاصل ہوں گے۔

ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی صدر نے ان خیا لات کا ا ظہار 10ویں چین -وسط ایشیا تعاون فورم کے نام تہنیتی پیغام میں کیا،اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نےکہا کہ چین – وسط ایشیا تعاون فورم کے قیام کے بعد سےیہ مسلسل وسیع ہو رہاہے اور اس کا اثرو رسوخ بھی بڑھ رہا ہے۔

چین اور وسط ایشیا کے پانچ ممالک اس فورم کے ذریعے تعاون اور ترقی کی مشترکہ کوشش کررہے ہیں۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال "دی بیلٹ اینڈ روڈ "انیشیٹو کی 10 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔” دی بیلٹ اینڈ روڈ ” کی مشترکہ تعمیر میں چین اور وسط ایشیائی ممالک کا تعاون عالمی برادری میں بھی آگے ہے۔

رواں سال مئی میں چین -وسط ایشیا سمٹ کا کامیاب انعقاد ہوا۔ چین اور وسط ایشیائی ممالک کے تعلقات نئے عہد میں داخل ہوچکے ہیں۔ نئی صورتحال کے تناظر میں چین اور وسط ایشیا کے درمیان تعاون کے بڑے امکانات موجود ہیں۔ 10ویں چین -وسط ایشیا تعاون فورم کا افتتاح ، 9ستمبر کو چین کے جنوبی شہر شیا من میں ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!