کاروان فکر پاکستان کے زیر اہتمام جشن سید سلمان گیلانی منایا گیا

0

الحمرا ہال لاہور میں منعقدہ "زعفرانی شام” کے چیف گیسٹ چودھری اسلم گیلانی تھے

نامور شعرا نے اپنا کلام پڑھا اور لوگوں سے داد تحسین وصول کی

تقریب کے آخر میں شاعروں میں اسناد اور ایوارڈز پیش کئے گئے

دبئی (طاہر منیر طاہر) گزشتہ دنوں لاہور میں کاروان فکر پاکستان کے زیر اہتمام جشن سید سلمان گیلانی منایا گیا۔

الحمرا ہال لاہور میں منعقدہ "زعفرانی شام” کے چیف گیسٹ چودھری اسلم گیلانی تھے جبکہ تقریب میں کاروان فکر پاکستان کےچیئرمین وبانی پرنس اقبال گورایا، چیئرپرسن ڈاکٹر ثمینہ چودھری، وائس چیئرمین نثار احمد، صدر امجد اقبال امجد، جنرل سیکرٹری انیس احمد، مہمانان اعزازی محمد صفدر علی بھٹی، نشو بیگم جبکہ خصوصی شرکاء میں میاں محمد ایوب، عبدا لرزاق، سیدہ تسنیم بخاری اور عبدالبا سط طاہرشامل تھے۔

جشن سلمان گیلانی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جد کی سعادت حافظ افسر ولی خان نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول قاریہ ہما عمران اور سید نعمان گیلانی نے ادا کی،کاروان فکر پاکستان کےچیئرمین وبانی پرنس اقبال گورایا نے خطبہ استقبالیہ پڑھا اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا، بعد از آں پروفیسر ظفراللہ شفیق، سلمان رسول اور انیس احمد نے مقالے پڑھے۔

مشاعرہ میں اسراء اسلم، امجد اقبال امجد، ڈاکٹر سعید اقبال سعدی، ڈاکٹر طاہر شہزاد، سید سلمان گیلانی نے خوبصورت شاعری سے لوگوں کو محظوظ کیا، تقریب کے دوران مختلف سماجی خدمات کے صلہ میں اسراء اسلم، زاہد حسین چودھری ایڈووکیٹ، سیدہ تسنیم بخاری، عبدا لباسط طاہر، انیس احمد، امجد اقبال امجد، محمد سلیم ساگر، پرنس اقبال گورایا، محمد اشرف خان، ڈاکٹر سعید اقبال سعدی، ڈاکٹر طاہر شہیر، نثاراحمد، سید سلمان گیلانی، راؤ عتیق، شیخ اظہر حسین اور پروفیسر شکیل انجم کوتعریفی سرٹیفکیٹس، اسناد اور ایوارڈز پیش کئے گئے۔

جشن سید سلمان گیلانی کے کامیاب انعقاد پرکاروان فکر پاکستان کے منتظمین کو مبارکباد دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!