بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے بیلجیئم کے بادشاہ کو اسناد سفارت پیش کردیں

0

برسلز ( حافظ اُنیب راشد ) یورپین یونین، بیلجیئم اورلکسمبرگ میں پاکستان کی نو تعینات سفیر آمنہ بلوچ نے گذشتہ روز برسلز کے شاہی محل میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں بیلجیئم کے بادشاہ فلپ لیوپولڈ لوئس میری کو اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔

اس موقع پر سفیر نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے کنگ فلپ کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

بیلجیئم کے ساتھ دوستانہ تعلقات کیلئے پاکستان کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط، متحرک اور متنوع شراکت داری کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بیلجیئم کے بادشاہ نے تہہ دل سے مبارکباد کا جواب دیا اور پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!