میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے جمہوریت مزید مستحکم ہو گی:سجاد خان، بیرسٹر امجد ملک

0

ن لیگی رہنما سجاد خان اور بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں بزنس مین عثمان یوسف او راجہ شکیل کی جانب سے عشائیہ

مانچسٹر( وسیم چودھری)مانچسٹر میں پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان راولپنڈی حلقہ این اے ساٹھ سے سابق امیدوار سجاد خان اور پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں بزنس مین عثمان یوسف اور راجہ شکیل کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔

عشائیہ میں مانچسٹر کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ سے چودھری خالد محمود ، برمنگھم سے چودھری لطیف ، مسلم لیگ ن صدر نارتھ زون مانچسٹر سے راجہ سجاد حسین ، چودھری انار ، راجہ رضوان ، راجہ اخلاق، شیخ عابد سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

سینئر رہنما سجاد خان اور چیف کوآرڈینیٹر اوورسیز بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف اکیس اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے اور انہیں یوکے میں بھرپور طریقے سے الوداع کیا جائیگا ۔

ان کا پاکستان میں والہانہ استقبال ہو گا ،میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے جمہوریت مزید مستحکم ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!