دنیا بھر سے30لاکھ سے زائد سیاح اس ایکسپو کا دورہ کریں گے
دوحہ(ویب ڈیسک)2023 دوحہ ورلڈ ہارٹیکلچرل ایکسپو کا افتتاح کرنے کے بعد اسے باضابطہ طور پر عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
اس ایکسپو کا موضوع "سبز صحرا، خوبصورت ماحول” ہے، جس کا مقصد بین الاقوامی برادری کو صحرا زدگی کو کم کرنے اور لوگوں کی ماحولیاتی آگاہی کو بہتر بنانے کے لیے اختراعی حل اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔
قطر ایکسپو آرگنائزنگ کمیٹی نے چین کے لیے خصوصی طور پر ایک ڈسپلے ایریا بھی قائم کیا ہے۔ دو حہ ورلڈ ہارٹیکلچرل ایکسپو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں منعقد ہونے والی پہلی A1 عالمی ایکسپو ہے جس میں 80 ممالک اور علاقوں کو راغب کیا گیا۔
اندازے کے مطابق دنیا بھر سے 30 لاکھ سے زائد سیاح اس ایکسپو کا دورہ کریں گے۔ایکسپو کے موقع پر چین کی غیرمادی ثقافت اور فنون بھی پیش کیے جائیں گے۔