یونانی جزیرہ کوس میں مہاجرین کی کشتی کو حادثہ ، 2 خواتین سمیت دو بچے ہلاک

0

ایتھنز (انصر اقبال بسراء) مشرقِ وسطہ میں اسرائیل اور لبنان کی جنگ کے نتیجے میں یونان میں مہاجرین کی آمد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

کل رات یونان کے جزیرے کوس میں ترکیہ سے یونان داخل ہوتے ہوئے تارکینِ وطن کی ایک کشتی کو حادثہ پیش آیا، کشتی پر 31 مرد و خواتین اور بچے سوار تھے،کشتی پر 27 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ 2 بچے اور 2 خواتین جاں بحق ہو گئے۔

کوسٹ گارڈ کی معلومات کے مطابق ترکیہ کے ساحل سے آنے والی ایک کشتی کوس میں آئیوس فوکاس کے ساحل کے قریب سمندری علاقے میں الٹ گئی۔ یونانی کوسٹ گارڈ کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق 27 افراد کو بچا لیا گیا، جب کہ چار افراد کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا۔ جن میں دو خواتین اور دو چھوٹے لڑکے شامل ہیں، جن کی عمریں دو سے چار سال بتائی جاتی ہیں۔ زندہ بچ جانے والوں کے مطابق کشتی پر مزید دیگر افراد سوار نہیں تھے۔

تاہم، یونانی کوسٹ گارڈ کے تین جہازوں اور ایک پرائیویٹ بحری جہاز کی شرکت کے ساتھ علاقے میں مزید افراد کیلئے تلاش جاری ہے۔ موسم کی صورتحال کو ساز گار بتایا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!