سویڈن کا قرآن کی بے حرمتی کرنے والے مومیکا کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

0

اسٹاک ہوم(رپورٹ:زبیر حسین)سویڈن نے قرآن کی بے حرمتی کرنے والے مومیکا کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا، اپریل میں مومیکا کو نا صرف ملک بدر کیا جارہا ہے بلکہ 5 سال تک واپسی پر بھی پابندی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن میں متواتر قرآن سوزی کا مرتکب سلوان مومیکا اب سویڈن سے ڈی پورٹ ہونے جارہا ہے۔

سویڈن کی ایمیگریشن کے مطابق سلوان مومیکا کو 16 اپریل 2024 تک سویڈن میں رہنے کی اجازت ہے جس کے بعد اسے فی الفور ملک بدر کیا جائے گا اور اسے 5 سال تک سویڈن میں واپس آنے پر پابندی کا سامنا بھی رہے گا۔

سلوان مومیکا نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن کی ایمیگریشن نے بہت بڑی غلطی کی ہے، میں اب سویڈن نہیں چھوڑ سکتا میرا جینا مرنا اب سویڈن میں ہی ہےاس نے مزید کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!