جاپان جوہری آلودہ پانی کو سائنسی،محفوظ اور شفاف طریقے سے ٹھکانے لگائے، چینی سفارتخا نہ

0

جاپان کے عمل سے عالمی سمندری ماحول کی سلامتی کو بڑا خطرہ لاحق ہے، ترجمان

ٹو کیو (ویب ڈیسک) جاپان کی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کی تیسری کھیپ کو سمندر میں خارج کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاپان میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ جاپان جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کررہا ہے جس سے عالمی سمندری ماحول کی سلامتی کو بڑا خطرہ لاحق ہے۔

جاپان کے فوکوشیما پلانٹ کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑے جانے کے خلاف چین کا موقف واضح اور مضبوط ہے۔ چین نے ایک بار پھر جاپان پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی برادری کے خدشات کا بھرپور جواب دے۔

متعلقین کی مکمل اور خاطر خواہ شرکت اور طویل مدتی مؤثر بین الاقوامی نگرانی کے انتظامات کو قبول کرے اور جوہری آلودہ پانی کو مؤثر طریقے سے سائنسی، محفوظ اور شفاف طریقے سے ٹھکانے لگائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!