پینڈل کونسل کے مئیر چوہدری اسلم جوڑا کی جانب سے کمیونٹی میں نمایاں خدمات انجام دینے افراد کو ایوارڈزسے نوازا گیا

0

نیلسن (محمد فیاض بشیر) پینڈل کونسل کے میئر چوہدری اسلم جوڑا نے کمیونٹی میں نمایاں خدمات انجام دینے افراد کو ایوارڈ سے نوازنے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا ۔

پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر خان ، اباسین فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر جبین، سابق رکن برطانوی پارلیمنٹ اینڈریو سٹیفنسن ،ہائی شیرف لنکا شائر ہیلن بنگلی،اباسین فاؤنڈیشن کے نمائندہ مجاہد بن جمشید، سجاد بٹ و دیگر کی شرکت ۔

قونصل جنرل طارق وزیر خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی پیشہ وارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں عوامی خدمت مشکل کام ہے لیکن آپ جتنی لوگوں کی خدمت کرتے ہیں آپکے اندر مذید احساس پیدا ہوتا ہے ایوارڈ سے نوازنے پر میئر پینڈل کا دلی شکریہ ۔

میئر پینڈل چوہدری اسلم جوڑا کا کہنا تھا کہ کمیونٹی میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا بالخصوص پینڈل کونسل کے اندر کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش افراد کی خدمات کو سراہتے ہوئے میئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔سابق رکن برطانوی پارلیمنٹ اینڈریو سٹیفنسن نے کہا کہ میئر اسلم کمیونٹی کے حقیقی چیمپئن ہیں جنہوں نے میئر شپ کے دوران کمیونٹی کے لیے ہمیشہ ہی تقریبات کا انعقاد کیا ۔

لنکاشائر کاؤنٹی کی ہائی شیرف ہیلن بینگلی نے کہا کہ تقریب میں شرکت پر خوش ہوں ہم نے اباسین فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان کے ضرورت مند افراد کے لیے خطیر رقم جمع کی ۔اباسین فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر جبیں کوثر نے کہا ہمیں میئر نے کمیونٹی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو ایوارڈ دینے کے لیے مدعو کیا اس پر ہمیں فخر ہے۔

مجاہد بن جمشید ، سجاد بٹ و دیگر نے بھی میئر پینڈل چوہدری اسلم جوڑا کی کمیونٹی کے لیے انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پینڈل کونسل میں بسنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کمیونٹی کے اندر نمایاں خدمات انجام دینے میں پیش پیش ہیں۔ کمیونٹی انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!