چین استحکام کو برقرار رکھنے میں کمبوڈیا کی مضبوطی سے حمایت کرے گا، چینی صدر

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدرشی جن پنگ نے کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی کو کمبوڈیا کی آزادی کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں کمبوڈیا کے عوام اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہیں اور قومی تعمیر میں مسلسل نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ایک روایتی دوست اور پڑوسی کے طور پر، چین ہمیشہ کی طرح، استحکام کو برقرار رکھنے، ترقی کو فروغ دینے اور لوگوں کے معاش کو بہتر بنانے میں کمبوڈیا کی مضبوطی سے حمایت کرے گا۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ چین اور کمبوڈیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور بادشاہ نورودوم سیہامونی کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے بارے میں تزویراتی رہنمائی کو مضبوط بنانے اور نئے عہد میں ایک اعلیٰ معیار اور اعلیٰ سطح کے چین ۔

کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے خواہاں ہیں۔ اسی دن کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کمبوڈیا کی پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہن سین کو بھی مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!