ویڈیو لیک کے بعد ٹک ٹاکر علیزہ سحر نے شادی کرلی

0

اسلام آباد(شوبز رپورٹ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوب وی لاگر علیزہ سحر نے غیراخلاقی ویڈیو لیک ہونے کے بعد شادی کرلی ہے۔

گزشتہ ماہ ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی ایک نازیبا ویڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ ایک شخص کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کررہی تھیں، مذکورہ لیک ویڈیو کال میں علیزہ سحر اُس شخص کی نامناسب فرمائش پوری کرتی نظر آئیں۔

بعدازاں، ویڈیو کال پر موجود شخص نے علیزہ سحر کی ویڈیو لیک کردی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہیں اور صارفین نے کہا کہ علیزہ سحر نے شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنی ویڈیو خود ہی لیک کی ہے۔

سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد علیزہ سحر کا بیان آیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ اُن کی ویڈیو قطر میں مقیم ایک شخص نے لیک کی ہے، اُس شخص کا تعلق پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے ہے لیکن وہ اس وقت قطر میں مقیم ہے۔

اب سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر علیزہ سحر کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، علیزہ سحر نے دل محمد کمہار نامی شخص سے شادی کی ہے۔

https://www.instagram.com/reel/Czg7lpYoc6X/?utm_source=ig_web_copy_link

وائرل ویڈیوز میں علیزہ سحر کو اپنے شوہر کے ہمراہ شادی ہال میں انٹری دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ علیزہ سحر نے شادی سے قبل دل محمد کمہار کے سامنے کچھ شرائط رکھیں جن کے ماننے کے بعد ہی اُن کی شادی ہوئی۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق علیزہ سحر کی جانب سے رکھی گئی پہلی شرط یہ تھی کہ طلاق دینے پر شوہر دو کروڑ روپے جرمانہ ادا کرے گا، علیزہ اپنے والدین کے ساتھ رہیں گی اور وی لاگنگ کرتی رہیں گی اور اپنی کمائی صرف والدین کو دیں گی۔

https://www.instagram.com/reel/CzgDcClA-FX/?utm_source=ig_web_copy_link

دوسری جانب علیزہ سحر کی ویڈیو لیک کروانے والے کے خلاف اُن کے شوہر نے قانونی کارروائی کروانے کا وعدہ بھی کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ علیزہ سحر کا شمار پاکستان کی معروف دیہاتی ٹک ٹاکرز اور وی لاگرز میں ہوتا ہے، وہ اپنی ویڈیوز میں گائوں کے دیسی ماحول کو دکھاتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!