عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کریگی،چوہدری تصّور،ملک جاوید حسین

0

جدہ (خالد نواز چیمہ) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے صدر تصّورچوہدری کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان سے آئے پیپلز پارٹی کے رہنما پی پی پی لاہور کے سیکرٹری فنانس اشرف خان کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا ۔ جس میں پیپلز پارٹی سعودی عرب کے رہنماؤں نے شرکت کی اور پارٹی امور ، پاکستان میں آئندہ آنے والے انتخابات پر اظہارِ خیال کیا۔

اس موقعہ پر پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری تصّور اورسینئر نائب صدر ملک جاوید حسین نے کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفہ سیاست کی جنت عوام کے قدموں میںہے وہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے اور پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوامی طاقت پر یقين رکھتی ہے اور ہمیشہ عوام ہی انھیں اقتدار میں لیکر آئے ہیں۔

عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور بلاول بھٹو پاکستان کے وزیراعظم ہو نگے۔ سیکرٹری جنرل پیپلز یوتھ PYO گلف میڈل ایسٹ سردار وقاص عنایت نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے روٹی کپڑا اور مکان کے وعدہ کی بدولت ایک کروڑ کے قریب آج دیارِ غیر میں بیٹھے اورسیز پاکستانی ملک کی اکانومی کو سہارا دئیے ہوئے ہیں ۔

ڈپٹی سیکرٹری جنرل آفتاب ترابی،پی پی پی جدہ سٹی کے صدر راجہ اعجاز جنجوعہ، پی پی پی کے رہنماؤں اسد اکرم اور سید فضل عباس سمیت دیگر نے پاکستان سے آئے ہوئے مہمان اشرف خان کو روضہ رسول پر حاضری اور عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج تھر کے عوام نے چیئر مین بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کر کے اپنا فیصلہ پیپلز پارٹی کے حق میں سنا دیا ہے۔

مہمانِ خصوصی اشرف خان نے تصّور چوہدری اور تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لاھور پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا ہے اور اس دفعہ پیپلز پارٹی پورے پاکستان اور خاص کر سندھ اور پنجاب میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!