دین انٹرنیشنل کی جانب سے پاکستان ہائوس لندن میں سیرت مطہرہ کانفرنس کا انعقاد

0

لندن (سدرہ بھٹی) چیئرمین دین انٹرنیشنل ٹرسٹ یو کے رانا دین محمدنے دین انٹرنیشنل کی جانب سے سیرت مطہرہ کانفرنس کا پاکستان ہائوس لندن میں کامیاب انعقاد کیا،جس میں کمیونٹی کی اہم شخصیات نے حصہ لیا۔

اس موقع پر سدرہ بھٹی نے دین انٹرنیشنل ٹرسٹ کی کامیابی اور دنیا بھر میں مسلمانوں کیلئے بالخصوص فلسطین کیلئے خصوصی دعا کرائی اور حمد و نعت کا نذرانہ عقیدت پیش کیا اور حاضرین سے دل کھول کر داد وصول کی۔

کمیونٹی ممبرز نے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اپیل کی کہ ان مظالم کو فوری طور پر روکا جائے۔

معزز حاضرین نے رانا دین محمد کی آرگنائزیشن کی طرف سے منعقدہ کانفرنس کو بہت سراہا،شرکا کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں اس طرح کی کانفرنس ہوتی رہنی چاہئیں،ایسی کانفرنسز کمیونٹی کو یکجا کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

دین انٹر نیشنل ٹرسٹ روز بروز تیزی سے مقبولیت اختیار کرنے والی آرگنائزیشن بنتی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!