سان فرانسسکو ، چین امریکہ پیپل ٹو پیپل ایکسچینج فرینڈشپ ڈائیلاگ کا انعقاد

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ اور یو ایس چائنا یوتھ اسٹوڈنٹ ایکسچینج ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں کے اشتراک سے "چائنا امریکہ پیپل ٹو پیپل ایکسچینج فرینڈشپ ڈائیلاگ” کا انعقاد سان فرانسسکو میں کیا گیا جس کا مقصد چینی اور امریکی عوام کے درمیان نسل در نسل دوستی پر تبادلہ خیال کرنا، عوامی تعلقات کو مضبوط بنانا اور عوامی رابطے کو بڑھانا ہے ۔

جمعہ کے روز سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب وزیر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے کہا کہ سان فرانسسکو میں چینی اور امریکی سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی ملاقات نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ سان فرانسسکو چین اور امریکہ کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے ایک نیا نقطہ آغاز بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین۔ امریکہ تعلقات دنیا کے سب سے اہم دوطرفہ تعلقات ہیں اور میڈیا لوگوں کے درمیان تبادلوں اور دوستی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ چین اور امریکہ کے عوام کے لئے باہمی سیکھنے ، تعاون اور تبادلے کے پل کی تعمیر کے لئے سخت محنت کر رہا ہے۔ 2024 میں چین اور امریکہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 45 ویں سالگرہ منائیں گے۔

صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ ممالک کے درمیان تبادلہ عوامی دوستی میں مضمر ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مزید دوست ہمارے ساتھ شامل ہوں گے اور چین امریکہ تعلقات میں نئی تازگی لائیں گے۔

تقریب میں چائنا میڈیا گروپ نے یو ایس چائنا یوتھ اسٹوڈنٹ ایکسچینج ایسوسی ایشن، یو ایس چائنا ایوی ایشن ہیریٹیج فاؤنڈیشن اور ہیلن فوسٹر سنو فاؤنڈیشن کے ساتھ ثقافت، صحافت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں کا تبادلہ کیا تاکہ چین اور امریکہ کے عوام کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے نئی قوت ڈالی جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!