لیول پلیئنگ فیلڈ تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے، راجہ جاوید اقبال

0

نوٹنگھم (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی یوکے راجہ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بھرپور جلسوں اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والی عوامی پزیرائی نے مخالفین پر لرزہ طاری کر رکھا ہے اور آمدہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی واضح برتری نظر آ رہی ہے، اس لئے الیکشن کے بجائے اگر سلیکشن کی کوشش کی گئی تو پھر سیاسی استحکام ایک خواب بن کر رہ جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت کسی بھی قسم کے تجربات کا محتمل نہیں ہو سکتا ،ملکی استحکام کا واحد حل صاف شفاف انتخابات میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہوا کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی کو ملی، انہوں نے کہا کہ گزشتہ تجربہ سے ہمیں سبق سیکھنے کی ضرورت ہے ان تجربات کا خمیازہ ہم آج تک بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا ماحول نہیں ہونا چاہیے جس سے جانبداری نظر آ رہی ہو اور ایک با پھر مشکوک ماحول میں انتخابات ہوں اور انتخابی عمل پھر سبوتاز ہو جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!