چین ، انڈسٹریل انٹرنیٹ کی کلیدی صنعتوں کا حجم1.35ٹریلین یوآن تک پہنچ جائے گا

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا انڈسٹریل انٹرنیٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے "چین کی انڈسٹریل انٹرنیٹ صنعت کی اقتصادی ترقی پر سال2023کا وائٹ پیپر جاری ہوا جس کے مطابق انڈسٹریل انٹرنیٹ صنعت مسلسل ترقی کر رہی ہے اور توقع ہے کہ چین کی انڈسٹریل انٹرنیٹ صنعت کی اضافی قدر2023میں 4.69ٹریلین یوآن تک پہنچ جائے گی جبکہ انڈسٹریل انٹرنیٹ کی کلیدی صنعتوں کا حجم 1.35 ٹریلین یوآن تک پہنچ جائے گا۔

 اس کے علاوہ صنعتی پیداوار کے عمل میں تمام عناصر کو جوڑ کر ، انڈسٹریل انٹرنیٹ ،صنعتوں میں مصنوعی ذہانت اور میٹاورس جیسی نئی ٹیکنالوجیز کے اطلاق کو تیز کرے گا اور اندازوں کے مطابق، چین میں انڈسٹریل انٹرنیٹ صنعت کی اضافی قدر100بلین یوان سے متجاوز کرنے والے صوبوں کی تعداد سترہ تک پہنچ جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!