ناقابل یقین خواتین فورم کی تقریب پرفیکٹ سٹار نے ٹرپل اے کے تعاون سے منعقد کی
تقریب میں 150 سے زائد پاکستانی خواتین کی بھر پور شرکت-
مقررین نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کیا، ان کی سیاسی کاوشوں، ابتدائی سالوں اور ذاتی قربانیوں پر روشنی ڈالی
دبئی (طاہر منیر طاہر) ناقابل یقین خواتین فورم نے PS ایونٹس اور کلیدی اسپانسر ٹرپل اے کے تعاون سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 147 ویں سالگرہ منانے کا اہتمام کیا۔
تقریب میں یاسمین کنول، فضا خان، ثنا برلاس، ماہم عمران، نمرہ نفیس، سیدہ کرن، رحمان، ساجدہ راشد، ثروت احمد، کومل فاطمہ، آغا خدیجہ، شیریں درانی، شہنازخانم، غزالہ خالد، فوزیہ اظہار، عترت طارق، عاصمہ فاطمہ اور دیگربہت سی خواتین نے شرکت کی۔
قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سےدبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں اس یادگار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت اسماء فاطمہ نے حاصل کی، بعد از اں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔
خواتین فورم کی فاونڈر یاسمین کنول، منزہ چوہدری، نبراس سہیل، ڈاکٹر نور الصباح، مسز ثمینہ ناصر اور دیگر مقررین نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی سیاسی کاوشوں، ابتدائی سالوں اور ذاتی قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی۔
مقررین نے کہا کہ قائداعظم نے قوم کی تعمیر کا راستہ روشن کیا اور قوم کے لئے مشعل راہ بنے،یاسمین کنول نے کہا کہ خواتین صرف ہمارے معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہی نہیں بلکہ وہ ایک دوسرے کے لیے ستون ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ فورم زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے وقف ہے، جس سے تمام ممالک کی خواتین استفادہ کر سکتی ہیں۔
ناقابل یقین خواتین فورم خواتین کی کامیابی کو فروغ دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے مختلف تقریبات اور اقدامات کی میزبانی بھی کرتا ہے۔ تقریب کے دوران معروف گلوکار مصطفیٰ اور زاہد نے مشہور گانے گا کر شرکائے تقریب کو محظوظ کیا۔
اس موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 147 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کی توازضع پر تکلف چائے سے کی گئی۔