جدہ: پاکستانی کمیونٹی کیلئے بہترین خدمات سرانجام دینے والے ہاشم علی کو حسن کارکردگی کے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

0

جدہ (خالد نواز چیمہ) پاکستان قونصل جنرل جدہ خالد مجید اور ویلفیئر قونصلر ثاقب علی خان کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مکہ مکرمہ میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کے لئے مجھے منتخب کیا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستانی کمیونٹی کیلئے بہترین خدمات سر انجام دینے والے ہاشم علی نے کیا جنہیں مکہ مکرمہ میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں مکتب العمل کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوباب فقیہ نے دفتر میں ایک تقریب کے دوران ویلفیئر قونصلر ثاقب علی خان اور دیگر افسران کی موجودگی میں حسن کارکردگی کے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔

ہاشم علی نے کہا میں پہلے سے بھی زیادہ اپنے ہم وطن بہن بھائیوں کی خدمت جاری رکھوں گا، انہوں نے قونصل جنرل خالد مجید اور نہایت ہی ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دینے والے متحرک ثاقب علی خان اور جدہ مکہ مکرمہ میں اپنے دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا جو ہر وقت میری طاقت بنے ۔

مکرمہ مکرمہ میں مقیم پاکستانیوں نے حسن کارکردگی کا سرٹیفکیٹ ملنے پر ہاشم علی کو مبارکباد پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!