قونصل جنرل دوبئی قونصلیٹ محمد حسین سے کشمیری کمیونٹی کے وفد کی ملاقات

0

ملاقات کے دوران مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دوبئی کے قونصل جنرل محمد حسین اور ویزہ قونصلر نبیل سے دبئی میں مقیم کشمیر کمیونٹی کے وفد نے تفصیلی ملاقات کی۔ کشمیری کمیونٹی کے وفد میں راجہ امجد کبیر، صدر چنار ونگ ،آصف راٹھور ،ایاز کیانی ، سردار الما ، ڈاکٹر شفاقت، راجہ عبدالجبار، سردار شبیراورفاروق بانیاں شامل تھے۔

ملاقات کے دوران مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قونصل جنرل نے اپنی کمیونٹی کے ساتھ بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور کہا یہ قونصلیٹ آپ لوگوں کا ہے اور ہمارا مشن24 گھنٹے آپ کی خدمت کے لئے حاضر ہے۔

قونصل جنرل نے کہا کہ اوورسیز میں ہم سب کی پہچان پاکستانی شہری کی حیثیت سے ہوتی ہے، لہٰذا اپنے ملک کے نام پر کوئی حرف نہ آنے دیں یواے ایہمارا دوسرا گھر ہے یہاں کے قانون کا احترام کریں ۔

ملاقات کے بعد کشمیری کمیونٹی کے ارکان نے کہا کہ قونصل جنرل نےہماری بھرپور حوصلہ افزائی کی جس پرہم ان کے شکرگزار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!