یورپ بھر میں 10000 یورو سے زائد نقد ادائیگی نہیں کی جا سکے گی

0

برسلز(نمائندہ خصوصی) نیا قانون بننے کے بعد یورپ بھر میں 10000 یورو سے زائد نقد ادائیگی نہیں کی جا سکے گی۔ اس حوالے سے یورپین پارلیمنٹ اور یورپین کونسل کے درمیان منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے یورپ بھر میں ایک ہی جیسے قوانین وضع کرنے اور ایک ہی رولز بک پر عمل کرنے کے حوالے سے معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

یہ بات یورپین پارلیمنٹ کے سٹراسبرگ برگ میں جاری اجلاس کے دوران بتائی گئی۔معاہدے کے مطابق یورپ بھر میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کیلئے نگرانی اور پابندیوں کے یکساں قواعد ہونگے۔ فنانشل انٹیلیجنس یونٹس کو زیادہ با اختیار بنایا جائے گا جس کے تحت انہیں مشکوک رقوم کے مالکان کے بارے میں معلومات تک رسائی حاصل ہوگی۔

جبکہ پروفیشنل فٹبال کلبوں پر بھی 2029 سے شفافیت کے قوانین لاگو ہونگے جس کے تحت وہ اپنے صارفین کی شناخت کی تصدیق کرنے، لین دین کی نگرانی کرنے اور متعلقہ فنانشل انٹیلیجنس یونٹ کو کسی بھی مشکوک لین دین کی اطلاع دینے کے پابند ہونگے ۔

علاوہ ازیں یورپ بھر میں نقد رقم کے لین دین پر 10 ہزار یورو کی حد نافذ ہوگی۔یاد رہے کہ دسمبر 2023 میں پارلیمنٹ اور کونسل کی مذاکراتی ٹیموں نے (AMLA) اینٹی منی لانڈرنگ اتھارٹی کے قیام پر ایک سیاسی معاہدہ کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!