چین امریکہ زرعی تعاون میکانزم کی بحالی، چین امریکہ مشترکہ کمیٹی برائے زراعت کے ساتویں اجلاس کا انعقاد
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے وزیر زراعت اور دیہی امور تھانگ رن جیان نے واشنگٹن میں امریکی وزیر زراعت تھامس جیمز ولسیک کے ساتھ چین امریکہ مشترکہ کمیٹی برائے زراعت کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی اور چین امریکہ زرعی تعاون میکانزم کا دوبارہ آغاز کیا ۔ فریقین نے اسمارٹ زراعت، فوڈ سکیورٹی، افرادی تبادلے اور تجارتی سہولیات کے بارے میں گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔
تھانگ رن جیان نے کہا کہ واشنگٹن میں مشترکہ کمیٹی کے اجلاس کا دوبارہ انعقاد، جو نو سال سے تعطل کا شکار تھا،فریقین کے زرعی تعلقات کی تاریخ میں نمایاں سنگ میل ہے۔ چین امریکہ کے ساتھ مل کر فریقین کے زرعی تعاون کو عملی طور پر فروغ دینے اور اناج اور زرعی ترقی سے وابستہ توقعات کو مستحکم کرنے کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔
ولسیک نے کہا کہ امریکہ چین کے ساتھ مختلف زرعی شعبوں میں تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مشترکہ کمیٹی کے میکانزم کے تحت ایک دوسرے کے خدشات کو مدنظر رکھنے اور ایک دوسرے کی سرگرمیوں کا جواب دینے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے تاکہ امریکہ اور چین کے زرعی تعلقات کی صحت مند ترقی کے لئے ایک اچھا ماحول پیدا کیا جاسکے۔
امریکہ میں قیام کے دوران چینی وزیر زراعت و دیہی امور نے درخواست پر امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر کے چیف زرعی مذاکراتی نمائندے میک الیپ سے بھی ملاقات کی۔