غزالی ایجوکیشن فورم وطن عزیز کے پسماندہ دیہی علاقوں میں علم کے فروغ کیلئے جہدوجہد کر رہا ہے،جنرل سیکرٹری میاں محمد طیب
اوسلو (رپورٹ:عقیل قادر) اوسلو میں غزالی ایجوکیشن فورم کے گیارہ فروری کو ہونے والے پروگرام کے حوالے سے اوسلو کے مقامی صحافیوں کو بریف کیا گیا جس میں جنرل سیکرٹری میاں محمد طیب نے بتایا کہ گیارہ فروری کے پروگرام میں پاکستان کے معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر خصوصی شرکت کریں گے اور وہ اپنے فن سے لوگوں کو محظوظ بھی کریں گے۔
انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ اوسلو کے علاوہ برگن اور ستوانگر میں بھی چیریٹی شوز منعقد کیے جائیں گے۔
انہوں نے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ پاکستان میں علم کے فروغ کے لیے چیریٹی پروگرامز میں فیملیز سمیت شرکت کریں اور غریب اور نادار بچوں کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے کا ذریعہ بنیں۔
پروگرامز سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے میاں محمد طیب سے نیچے دیئے گئے فون پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
0047 99 85 11 33