دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کا مشہور دبئی مال، چینی سال نو کے رنگوں سے سجا د یا گیا، "گلوبل سپرنگ فیسٹیول گالا” سیریز کےایک اہم حصے کے طور پر ، چائنا میڈیا گروپ کا اسپرنگ فیسٹیول گالا2024 ، پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں لائیو نشر کیا گیا ۔
سمندر پار مقیم چینی افراد سمیت مقامی لوگ اور دنیا بھر کے سیاح اس شاندار ثقافتی سرگرمی سے لطف اندوز ہوئے۔ سی ایم جی نے چائنا ٹاؤن میں سی ایم جی کی ثقافتی مصنوعات کی نمائش کا بھی اہتمام کیا۔ یہ مشرقِ وسطی میں سی ایم جی کی ثقافتی مصنوعات کی پہلی نمائش ہے۔
ڈریگن کے عناصر سے بھرپور مصنوعات نے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو متوجہ کیا۔سی ایم جی کے تیار کردہ چینی سال نو کے لائٹ شو نے مسلسل تین دن تک دنیا کی بلند ترین عمارت ، برج خلیفہ کو روشن کیے رکھا ۔ یہ مسلسل پانچواں سال کہ سی ایم جی کے تعاون سے برج خلیفہ میں چینی سال نو کا لائٹ شو منعقد ہوا ہے۔
علاوہ ازیں 8 فروری سے دبئی مال کے باہر میوزیکل فاؤنٹین میں ایک چینی گیت پر پرفارمنس بھی پیش کی گئی جو کہ دنیا کے سب سے بڑے فاؤنٹین میں بجائی جانے والی تیسری چینی دھن بھی ہے۔