مانچسٹر:برطانیہ کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت انیل مسرت کی جانب سے مولانا طارق جمیل کے اعزاز میں عشائیہ

0

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) برطانیہ کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت انیل مسرت نے بین الاقوامی روحانی و مذہبی راہنما مولانا طارق جمیل کے اعزاز میں مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ ہال میں عشائیہ دیا ۔

برطانیہ بھر سے سرکردہ شخصیات صاحبزادہ جہانگیر ،لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار ،ڈاکٹر عادل،ناصر میر،نیناں رانیا خان، چیئرمین مسلم ہیریٹیج سنٹر ناصر محمود کے علاوہ کمیونٹی کی بڑی تعداد میں خواتین بچوں اور نوجوانوں کی شرکت۔ روحانی محفل کی نقابت رانا عبد الستار ایڈووکیٹ نے کی ۔

مولانا طارق جمیل نے انتہائی شائستگی اور منفرد انداز سے دین اسلام کے بنیادی اصولوں بارے بیان کر کےاہل ایمان کے ایمان کو تازہ کیا ،انہوں نے نصیحت کی کہ والدین کی دعائیں بہت بڑا خزانہ ہیں ان کی خدمت سے غیبی مدد ملتی ہے والدین کی تلخیوں کو برداشت کریں کیونکہ بڑھاپے میں انکے اندر چڑچڑا پن فطری بات ہے ،جنت میں داخل ہونے کا ذریعہ والدین ہیں ،انہوں نے حق و سچ کا ساتھ دینے پر زور دیا ۔

صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ پاکستان اور امت مسلمہ کا اہم راہنما جیل میں ہے اور چند شر پسند عناصر عام انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں لیکن پاکستانی قوم باشعور ہے ایسا ہونے نہیں دے گی۔

میزبان انیل مسرت نے کہا کہ روحانی محفل کے انعقاد کا مقصد اہل خانہ کو دعوت دی تاکہ وہ مولانا طارق جمیل کے بیان سے مستفید ہو سکیں میری دعوت پہ شرکت کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ لارڈ مئیر کونسلر یاسمین ڈار نے کہا روح پرور بیان سنکر ایمان تازہ ہو گیا انکا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل کا بیان نوجوان نسل تک پہنچنا وقت کی ضرورت تھی۔

ناصر محمود کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل نے منفرد انداز میں خطاب کیا جو کہ ہماری نوجوان نسل کے لیے قیمتی سرمایہ ہے ۔ رانا عبد الستار ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ انیل مسرت جب بھی مولانا طارق جمیل برطانیہ آتے ہیں تو ایک روحانی محفل کا انعقاد کرتے ہیں جس میں اہل خانہ کو مدعو کیا جاتا ہے انہوں نے پاکستان اور بہن بھائیوں کو ثابت قدم رہنے کے لیے خصوصی دعا کی ۔

ناصر میر نے محفل کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا ایسی محافل سے دین اسلام کا پیغام پھیلتا ہے ۔ ڈاکٹر لیاقت ملک ،ڈاکٹر عادل اور نیناں رانیا خان نے بھی روحانی محفل کو نوجوان نسل اور کمیونٹی کی اصلاح کے لیے مفید قرار دیا ۔

روحانی محفل میں شریک افراد نے مولانا طارق جمیل کے منفرد اور سادہ فہم انداز میں دین اسلام بارے آگاہی دینے والے بیان کونوجوان نسل اور بالخصوص خواتین کے لیے مفید قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!