ایک گھنٹہ میں 60 پونڈ وزن کے ساتھ، ایک ٹانگ پر 534 پش اپ لگانے کا ورلڈ ریکارڈ

0

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی سپورٹس کمیٹی نے اپنی اعلیٰ روایت کو قائم رکھتے ہوئے ایک پروگرام منعقد کیا جس میں احمد امین بودلہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر نے شرکت کی۔احمد امین بودلہ اب تک تیرہ ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ جن میں سے تین ابھی تک نہیں ٹوٹے۔ اب انہوں نے ایک اور نیا ریکارڈ بنایا جو پہلے اب تک کسی اور نے نہیں بنایا ۔ انہوں نے ایک گھنٹہ میں 60 پونڈ وزن اٹھا کر 534 پش آپ ایک ٹانگ پہ لگا کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

اس سے پہلے احمد امین بودلہ نے 23 فروری کو پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں اپنا 14 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ احمد امین بودلہ نے ایک گھنٹے میں 534 ایک ٹانگ پر پش اپس لگائے، جس میں 60 پاؤنڈزوزن کمر پر تھا۔ پچھلا گنیز ورلڈ ریکارڈ 325 تھا۔

یہ زمرہ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے 2023 میں متعارف کرایا تھا اور ریکارڈ کو حاصل کرنے کا کم از کم ہدف 300 تھا۔ احمد نے اسے تقریباً دوگنا کر دیا۔ احمد اس وقت دنیا کے تین گنیز ورلڈ ریکارڈ کیٹیگریز میں دنیا کا نمبر ایک ہے۔

ایک منٹ میں 355 ککس، تین منٹ میں 801 ککس اور ایک گھنٹے میں 6970 ککس لگا چکے ہیں، اس کے علاوہ احمد گزشتہ ایک دہائی میں مزید 10 گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔ اس کامیابی پرانہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لئے جگہ فراہم کی۔ پروگرام میں ہر عمر کے لوگوں نے حصہ لیا جس میں عورتیں، بچے، جوان اور بوڑھے سب شاملِ تھے۔

اس موقع پر نعیم رسول ہیڈ آف سپورٹس کمیٹی، سید طہ علی ہیڈ آف کلچرل کمیٹی، مشتاق احمد خان ہیڈ آف والینیٹرز، ابوبکر امتیاز ہیڈ آف پبلک ریلیشن، ڈاکٹر شاہد زمان نائب صدر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، داؤد شریف ہیڈ آف ایجوکیشن کمیٹی، لیاقت عزیز جوائنٹ سیکرٹری پاک چنار ونگ، بزنس مین شبیرمرچنٹ، زاہد حسین جنرل سیکرٹری پاکستان ایسوسی ایشن دبئی بھی موجود تھے،زاہد حسین نے کہا کہ کھیل ہماری زندگی میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتے ھیں۔

شبیرمرچنٹ نے کہا احمد امین بودلہ ہمارے ہیرو ہیں، احمد آمین بودلہ نے پاکستان ایسوسی ایشن کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔ نعیم رسول، سید حسن، شفیق الرحمان اور رانا عتیق نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں شاہد اسلام ممبر پیڈ کونسل نے مہمانوں کو گفٹ بھی پیش کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!