دعوتِ اسلامی سویڈن نے جامعہ اسلامک سینٹر کا افتتاح کردیا

0

فیضانِ قرآن کلچرل سینٹر کے نام سے جامعہ اسلامک سینٹر کا قیام سویڈن کے شہر مالمو میں کیا گیاہے

افتتاحی تقریب میں جرمنی سے علامہ بلال مدنی جبکہ سفارتخانہ سویڈن میں تعینات کمرشل اتاشی احسن ریاض چودھری نے خصوصی شرکت کی

مالمو (زبیر حسین) دنیا بھر کی طرح سویڈن میں بھی دعوتِ اسلامی بھرپور انداز میں اپنا تنظیمی نیٹ ورک پھیلار ہی ہے،مالمو سمیت دیگر بڑے شہروں میں دعوتِ اسلامی کے مراکز قائم ہیں مگر مالمو شہر میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیشِ نظرایک جامعہ اسلامک سینٹر قائم کردیا گیا۔

فیضانِ قرآن کلچرل سینٹر میں مسجد کے ساتھ بچوں کے لئے دینی تعلیمات کا خصوصی اہتمام بھی ہوگا۔مرکزپاکستانی کمیونٹی کے اکثریتی علاقوں کے وسط میں قائم کیا گیا ہے تاکہ پاکستانی کمیونٹی پنج وقتہ نماز باجماعت ادا کرسکے۔

مرکز کی افتتاحی تقریب میں ثناءخوانی اور درودوسلام کی محفل سجائی گئی، دعوتِ اسلامی یورپ کی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین علامہ بلال مدنی نے خطاب کے بعد خصوصی دعا بھی کی۔

تقریب میں سفارتخانہ پاکستان برائے سویڈن میں تعینات کمرشل اتاشی احسن ریاض ، مالمو شہر کے سماجی اور مذہبی اداروں کی سرکردہ شخصیات زبیرحسین اور راجہ عاطف شہزاد سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے شرکاءکا کہنا تھا کہ دیارِغیر میں بچوں کو دینی تعلیم مادری زبان میں دینے کےلئے فیضانِ قرآن جیسے مراکز کی اشد ضرورت تھی ۔

تقریب کے اختتام پردعوتِ اسلامی سویڈن کی انتظامیہ کی علامہ بلال مدنی اوراحسن ریاض سے خصوصی ملاقات ہوئی جس میں سویڈن میں پاکستانی اسلامی مراکز کے قیام کی ضرورت کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ، تقریب میں لنگر کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!