خزینہ شعر وادب انٹرنیشنل کی روح رواں نغمانہ کنول شیخ اور چیئرمین امتیاز اقبال شیخ کی جانب سے بین الاقوامی مشاعرے کا انعقاد

0

مشاعرے کا انعقاد مصطفائیہ شریف کی ڈاکٹر فصحے اور سینٹر ویل بینگ ٹریننگ اینڈ کلچرل سینٹر کے چیئر پرسن محمد سرور چشتی ثاقبی کے تعاون سے پیش کیا گیا

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) خزینہ شعر وادب انٹرنیشنل کی روح رواں نامور ادبی شخصیت نغمانہ کنول شیخ ، چیئرمین امتیاز اقبال شیخ نے مصطفائیہ شریف کی ڈاکٹر فصحے سینٹر ویل بینگ ٹریننگ اینڈ کلچرل سینٹر کے چیئر پرسن محمد سرور چشتی ثاقبی کے تعاون سے بین الاقوامی مشاعرے کا انعقاد کیا۔

جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی و چیئرمین ر اجہ نجابت حسین ، سابق مئیر بری کونسلر شاہینہ ہارون ، قطر کی ادبی شخصیت ثمرین ندیم ثمر اور پاکستان سے آئیں شاعرہ شازیہ عالم شازی کی خصوصی شرکت۔میزبان نعمانہ کنول نے کہا کہ ہم اردو ادب کی ترویج کے لیے کوشش کر رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو تہذیب و تمدن سے روشناس کروایا جائے۔

ڈکٹر فصحے نے کہا کہ اردو زبان کی ترویج کے لیے خصوصی کام ہو رہا ہے جو احسن اقدام ہے۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ شعر و ادب کا پروگرام کمیونٹی کی خدمت میں خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔ نعمانہ کنول ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ کشمیر کے لیے بھی ہمارے ساتھ ملکر کام کر رہی ہیں ۔

سرور چشتی نے پروگرام کے انعقاد کو کامیاب کہتے ہوئے کہا اردو ادب کی ترویج انتہائی ضروری ہے۔ صابر رضا نے کہا کہ تنظیم انتہائی جانفشانی و محنت سے اردو ادب کو فروغ دینے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔

شاہینہ ہارون نے کہا نوجوان نسل کو اردو زبان سے جوڑے رکھنے کے لیے ایسے پروگرام انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ڈاکٹر یونس پرواز نے پروگرام کو قابل تعریف کہتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی اردو ادب کو فروغ دینے میں کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔ روبینہ خان نے کہا کہ برطانیہ میں رہتے ہوئے مشترکہ کاوشوں سے اردو ادب کی خدمت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے ۔

چوہدری اصغر علی نے بھی پروگرام کی انتظامیہ کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو اردو ادب سے جوڑے رکھنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے ۔

شرکائے تقریب کا کہنا تھا کہ خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل کی اردو ادب کو برطانیہ میں فروغ دینے میں کاوشوں سے ہماری نوجوان نسل مادر وطن سے دلی لگاؤ رکھے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!