پاکستان میں مسیحی برادری پر ہونیوالے ظلم و ستم پرسینٹ جارج ایشین کمیونٹی کی جانب سے مذمتی ودعائیہ تقریب کا انعقاد

0

نیلسن (محمد فیاض بشیر) پاکستان میں مسیحی برادری پر ہونے والی ناانصافی و ظلم و ستم بارے برطانیہ کے شہر نیلسن سینٹ جارج چرچ میں سینٹ جارج ایشین کمیونٹی نے مذمتی ودعائیہ تقریب کا انعقاد کیا ۔

فادر فلک شیر ،ریاض گل اور مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے پاکستان میں مسیحیوں پر ہونے والی نا انصافی بارے بھرپور احتجاج کیا ۔ فادر فلک شیر نے کہا کہ میں انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے پاکستانی مسیحی برادری کے لیے آواز اٹھائی اور ان کو بلا وجہ ستانے بارے بات چیت ہوئی اسکے اس بات پر بھی گفتگو ہوئی کے پاکستان کے اندر مسلمان اور مسیحی برادری کے درمیان باہمی ہم آہنگی پیدا کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ مسیحی برادری کے حقوق کا تحفظ کرے ۔ ریاض گل نے کہا ہم نے پاکستان کے لیے ترانے اور گیت گائے لیکن انکی قدر نہیں کی گئی ۔ بے شمار مجالس میں حصہ لیا ہم مسلمان کمیونٹی کے لیے نیک جذبات رکھتے ہیں بدلے میں ان سے بھی توقع ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ایساہی سلوک اپنائیں اور ہمارے چرچوں کا احترام کیا جائے ۔

دعائیہ تقریب میں شریک دیگر افراد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مسیحی برادری پر ظلم و ستم کے ساتھ ناانصافی بھی ہوتی ہے ہم کتابوں میں حقوق العباد بارے پڑھتے رہے لیکن ان پر عمل درآمد نہیں ہوتا ۔

پاکستان کے کسی ادارے میں ملازمت کے لیے درخواست دی جائے تو امتیازی سلوک اپنایا جاتا ہے ہمارا مطالبہ ہے مسیحی برادری کو انکا جائز حق دیا جائے ۔ پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری کو انکا جائز حق و مقام دینا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!