جدہ:نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب انجینئر افتخار چوہدری اورممبر کے پی کے اسمبلی شیرعلی آفریدی کے اعزاز میں بابراعوان کی جانب سے عشائیہ

0

جدہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر انجینئر افتخار چوہدری اور کے پی کے اسمبلی کہ ممبر شیر علی آفریدی کے اعزاز میں ممتاز پاکستانی بزنس مین بابر اعوان نے اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا ۔

اس موقع پر حاضرین میں عمران خان کی رہائی کے لیے دعا بھی کی، شیر علی آفریدی نے سعودی عرب کی ترقی کو دیکھ کر خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز اور محمد بن سلیمان کی تعریف کی۔

انجینئر افتخار چوہدری نے کہا سعودی عرب پاکستانیوں کے لیے دوسرا گھر ہے اور یہاں پر پاکستانی بڑی عزت احترام کے ساتھ اپنی روزی کما رہے ہیں، انہوں نے بابر اعوان کو اس پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کرنے پر مبارک باد دی اور ان کے کاروبار میں برکت کی دعا بھی کی۔

اس موقع پر خواتین کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آنے پر کیک کاٹا گیا ، عشائیے میں عمران شکیل عباسی اور ہزارہ سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے شرکت کی۔

یاد رہے شیر علی آفریدی اپنے دوستوں کے ہمراہ عمرے کے لیے آئے ہیں، اس دوران وہ مسجد نبوی میں روضہ رسول پر بھی حاضری دیں گے اور پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی رہائی کے لیے خصوصی دعا کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!