چین، ثقافتی پروگرام "دی لیجنڈ آف سلک بکس” کی لانچنگ کی تقر یب کا انعقاد

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ اور ثقافتی ورثے کی ریاستی انتظامیہ کے اشتراک سے تیار کردہ بڑے پیمانے پر ثقافتی پروگرام "دی لیجنڈ آف سلک بکس” لانچ کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ریشم کی تحریر چینی تاریخ کو ریکارڈ کرنے کا ایک انوکھا طریقہ ہے اور عالمی ثقافتی ترقی کی تاریخ میں اسے ایک خاص مقام حاصل ہے۔

"دی لیجنڈ آف سلک بکس” ناظرین کو مکان و زماں میں مکالموں کے ذریعے قومی دانش مندی کو سمجھنے کی جانب لے جاتا ہے۔ سی ایم جی کے تیار کردہ روایتی ثقافت کو اجاگر کرنے والے پروگراموں کی ایک بڑی تعداد نے اندرون اور بیرون ملک وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل کی ہے۔

ثقافتی پروگرام "دی لیجنڈ آف سلک بکس” جدید ترین آثار قدیمہ کی دریافتوں، دریافت شدہ کہانیوں، روابط اور تحقیق، تعلیمی قدر، ثقافتی مفہوم اور ریشم کی پینٹنگز کو متعارف کراتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نئی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی مدد سے ریشم کی کتابوں کے نسخہ جات کی ڈیجیٹل طریقے سے ایک ساتھ سلائی اور مرمت کی جاتی ہے اور ریشم کی کتابوں کا وہ متن جس کی تاحال تشریح نہیں کی گئی ہے اسے سمجھا اور ترجمہ کیا جاتا ہے۔ نئی ٹیکنالوجیز اور نئے ذرائع کے مکمل استعمال کے ذریعے ، یہ لوگوں کے لئے ایک نئی آڈیو ویژول دعوت لائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!