ہیلسنکی (تارکین وطن نیوز)نائٹ کلب جانے اور کورونا پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر فن لینڈ کی وزیراعظم سنا میرین نے معافی مانگ لی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کی 36سالہ وزیراعظم سنا میرین نے ہیلسنکی کے ایک نائٹ کلب میں رات کو کچھ گھنٹے گزارے تھے جبکہ ان کے کلب جانے سے چند گھنٹے قبل ہی فن لینڈ کے وزیر خارجہ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔
فن لینڈ کی عوام نے وزیر اعظم کی جانب سے کورونا کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔وزیراعظم سنا میرین نے کہا کہ انہوں نے سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا ہے، لیکن پھر بھی ایک چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا جس کی میں پوری قوم سے معافی مانگتی ہوں۔
سنا میرین کا مزید کہنا تھا کہ انہیں خود کو آئسولیٹ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی کیونکہ وہ مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں لیکن پھر بھی میں نے ہدایات پر عمل نہیں کیا جس پر معذرت خواہ ہوں۔