اسکالرزونگ پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی طرف سے نیٹ ورکنگ سیمینار کا انعقاد

0

ویانا (رپورٹ:محمد عامر صدیق) اسکالرز ونگ پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی طرف سے اعلیٰ تعلیم کی غرض سے آئے نئے طلباء کے ساتھ نیٹ ورکنگ سیمینار کا انعقاد۔ پروگرام کا انعقاد دارالحکومت ویانا کی 2ڈسٹرکٹ میں موجود “وِینر بلڈنگز آکیڈمی” میں کیا گیا۔

پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے سکالرز ونگ نے ماضی کی روایات پرعمل درآمد کرتے ہوئے آسٹریا میں اعلیٰ تعلیم کی غرض سے نئے آنے والے پاکستانی  طلباء کے ساتھ نیٹ ورکنگ سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کی مہمان خصوصی قومی اسمبلی کی کونسل ممبر مونا دُزدار تھی۔

اسکالرز ونگ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سید زوہیب نے پروگرام کا آغاز کیا اور طلباء کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریا میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء آسٹریا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔ مہمان خصوصی قومی اسمبلی کی کونسل ممبر مونا دُزدار نے اپنے خصوصی خطاب میں پاکستانی طلباؤں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مزید ان کا کہنا تھا کہ اسٹریا میں جو طلباؤں کے لیے نئے قانون بنائے جا رہے ہیں اس کے حوالے سے انہوں نے تفصیلی آگاہی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی اسٹوڈنٹس کے ساتھ اور پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ پاکستانیوں کے مسائل جو بھی ہوں ہم کوشش کریں گے کہ انے والے وقتوں میں انہیں سنا جائے اور مسائل کا بہترین حل نکالا جائے۔

دیگر مقررین میں شامل محمد افضل، جواد اے خان، محمد نعمان، قیصر مقبول اور جنرل سیکرٹری PCFA عمران علی مغل نے دیارِ غیر میں درپیش مسائل اور انکا حل کامیابی کے جوہر اور زندگی میں اسے حاصل کرنے کے راستوں پر ایک روشن تقاریر کیں۔

ہمارے طلباء کو ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ہدف کی ترتیب، حوصلہ افزائی اور قابل عمل حکمِت عملیوں کے بارے میں انمول نقطہ نظر پر روشنی ڈالی گئی۔ قومی اسمبلی کی کونسل ممبر مونا دُزدار نےسیمینار میں خصوصی شرکت کی۔

اس سیمینار نے نہ صرف کامیابی کے چیلنجز کو واضح کیا بلکہ متاثر کن حقیقی زندگی کی داستانیں بھی شیئر کیں، نیٹ ورکنگ کے مواقع کو فروغ دیا جس نے ہمارے طلباء کو کامیابی کے لیے ضروری اقدامات سے آراستہ کیا۔

آخر میں صدر ندیم خان نے کہا ہم اپنے روشن مستقبل کے خواہشمند طلباء و طلبات میں خوداعتمادی اور کیرئیر کونسلنگ فراہم کرنے پر تمام سینئرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!