ہرارے (سپورٹس ڈیسک) جارج مونسی نے زیم افرو ٹی 10 کے دوسرے سیزن کے چھٹے روز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی سنچری اسکور کی جس کی بدولت ہرارے بولٹس نے ریکارڈ اسکور بنایا اور ڈربن وولوز کو شکست سے دوچار کردیا۔ اس کے بعد جوبرگ بنگلہ ٹائیگرز نے بولاوایو بریو جیگوارز کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھائی جبکہ نیو یارک لاگوس نے بھی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیپ ٹاؤن اسیمپ آرمی کے خلاف اہم فتح حاصل کرکے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔
دن کے پہلے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہرارے بولٹس نے حالات کا خوب فائدہ اٹھاکر شاندار آغاز کیا۔ ابتدائی اوورز میں لاہیرو میلانتھا (13) اور جنشکا پریرا (24) نے مستحکم آغاز فراہم کیا جس کے بعد جارج مونسی نے میدان سنبھالا۔ اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے مونسی نے 38 گیندوں پر 100 رنز کی اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔ انہوں نے 10 چوکے اور 6 چوکے لگائے جس کی بدولت بولٹس نے مقررہ 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔
جواب میں وولوز نے مضبوط آغاز کیا اور شرجیل خان نے 25 اور ول سمید نے 16 رنز بنائے کولن منرو نے 32 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے بعد بولٹس کے بالر نے مخالف ٹیم کو باندھ دیا اور 54 رنز سے فتح اپنے نام کرلی۔ دن کے دوسرے میچ میں جوبرگ بنگلہ ٹائیگرز کے ٹاپ آرڈر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے کیا ہوئے اچھے رنز بنائے حضرت اللہ زازئی (49 ناٹ آؤٹ) اور کپتان سکندر رضا ( 51 ناٹ آؤٹ) کی جوڑی نے کھل کر کھیلا ان دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 108 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی جس کی بدولت اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز تک پہنچ گیا۔جواب میں ڈیوڈ وارنر کی قیادت والی ٹیم کو رفتار بڑھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کا
رلوس بریتھ ویٹ نے جیگوارز کی جانب سے سب سے زیادہ 18 رنز بنائے اور ٹیم مقررہ 10 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز ہی بناسکے جس سے ٹائیگرز کو 37 رنز سے شاندار فتح ملی۔ دن کے آخری میچ میں نیویارک لاگوس نےپہلے بیٹنگ کی اور اوپنرز راسی وان ڈیر ڈوسن (51) اور اوشکا فرنینڈو (66) نے شاندار کھیل پیش کیا۔ اوپنرز نے اپنے تمام تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے 122 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی جس کی بدولت وہ مقررہ 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بناسکی۔
جواب میں کیپ ٹاؤن اسیمپ آرمی نے شاندار آغاز کیا اور برائن بینیٹ نے تیز رفتار 40 رنز بنائے۔ اس کے بعد جیک ٹیلر نے مزید 37 رنز کا اضافہ کیا تاہم اس کے بعد بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھاسکے اور نیویارک لاگوس نے 42 رنز سے میچ اپنے نام کرکے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔