وولٹ ٹائیفون” جھوٹے بیانیے سے امریکہ کی سائبر بالادستی کی حقیقت بے نقاب

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) امریکہ کی جانب سے پیش کردہ نام نہاد چینی پس منظر کے حامل "وولٹ ٹائیفون” ہیکر گروپ کے جھوٹے بیانیے کے جواب میں چین کی سائبر سیکیورٹی ایجنسیوں  نے رواں سال اپریل اور جولائی میں دو خصوصی رپورٹس جاری کیں، جن میں چین کو بدنام کرنے کے لئے "وولٹ ٹائیفون” جھوٹے بیانیے کو استعمال کرنے کے امریکی فریق کے حقیقی ارادوں کا انکشاف کیا گیا۔ 14 اکتوبر کو چین کی سائبر سکیورٹی ایجنسیوں  نے تیسری بار ایک خصوصی رپورٹ جاری کی جس میں کچھ  چونکا دینے والے حقائق کو مزید بے نقاب کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے چین سمیت دیگر ممالک کے انٹرنیٹ صارفین کے خلاف کی جانے والی سائبر جاسوسی اور خفیہ چوری کی سرگرمیوں کو عوامی سطح پر بے نقاب کیا گیا اور امریکہ کے اس سیاسی تماشے سے مکمل طور پر پردہ اٹھایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی سائبر وارفیئر فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خاص طور پر "ماربل” کے نام سے ایک اسٹیلتھ "ٹول کٹ” تیار کی ہے تاکہ اپنے بدنیتی پر مبنی سائبر حملوں کو چھپایا جاسکے اور دوسرے ممالک کو بد نام کیا جاسکے۔انہوں نے چینی، روسی، کوریائی، فارسی، عربی اور دیگر زبانوں کے ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے، دنیا بھر میں سائبر حملوں اور چوری کی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے دوسرے ممالک کی شناخت کا روپ دھار کر، جان بوجھ کر ان کارروائیوں کے ماخذ کو گمراہ کیا ہے اور دوسرے ممالک کو بد نام کیا ہے ۔

امریکہ نے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر  ،منظم نیٹ ورک کی نگرانی اور راز  چوری کرنے کے لئے آبدوز فائبر آپٹک کیبلز میں اپنی اہم  پوزیشن کا فائدہ اٹھایا ہے، اور قومی سطح پر سات  نیٹ ورک فلو  مانیٹر نگ  اسٹیشن قائم کیے ہیں ، اور ڈیٹا اسٹوریج اور ڈیٹا کی بحالی کے تجزیے کے لئے دو کلیدی انجینئرنگ منصوبوں یعنی  "اپ سٹریم” اور "پرزم” کو نافذ کیا ہے۔ سنہ 2013 میں سی آئی اے کے سابق ملازم  ایڈورڈ سنوڈن نے ‘پرزم گیٹ’ معاملے کو بے نقاب کرتے ہوئے ان ‘جاسوسی پر مبنی’ اقدامات کو بے نقاب کیا تھا جو امریکہ کی جانب سے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر اندھا دھند نگرانی کرتے ہیں۔ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ امریکی جاسوسوں کی خفیہ معلومات حاصل کرنے اور چوری کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے۔

اس کے علاوہ، کچھ بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی امریکی حکومت کی شراکت دار بن گئی ہیں. ایک طرف امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں براہ راست امریکہ کی بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں جیسے مائیکروسافٹ، یاہو، گوگل، فیس بک، ایپل وغیرہ کے سرورز سے صارفین کا ڈیٹا حاصل کرتی ہیں اور سائبر اسپیس میں حقیقی "جاسوس” کا کردار ادا کرتی ہیں۔ دوسری طرف ، بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں اور سازوسامان فراہم کنندگان کے تعاون سے ، عالمی سپلائی چین پر حملے کرنے کے لئے نیٹ ورک آلات اور مصنوعات میں طے شدہ بیک ڈورز  لگائے جاتے ہیں۔ زیادہ منافع حاصل کرنے کے لئے کچھ  امریکی  ٹیکنالوجی کمپنیوں نے نام نہاد "چینی ہیکنگ حملے” کے جھوٹے بیانیے کو پھیلانے میں بھی فعال طور پر تعاون کیا ہے۔

امریکہ نے فارن انٹیلی جنس سرویلنس ایکٹ کی دفعہ 702 کے تحت دیے گئے "بغیر لائسنس ” نگرانی کے حقوق کے ذریعے اپنے بڑے "اندھا دھند” اور "لامحدود” نگرانی پروگرام کو برقرار رکھا ہے۔ امریکی حکومتی ایجنسیوں کی جانب سے نام نہاد  چینی پس منظر کے ساتھ  "وولٹ ٹائیفون” سائبر حملہ گروپ  کے جھوٹے بیانیے کا  مقصد  یہی ہے کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو قانونی طور پر، کھلے عام اور مسلسل امریکی وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی انٹرنیٹ  ڈیٹا  چوری کرنے کی اجازت دی جائے۔امریکی صحافی بارٹن  گیلمین نے اپنی کتاب ‘بلیک مرر ان یونائیٹڈ اسٹیٹس’ میں لکھا ہے کہ ‘پناہ لینے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، آرام کرنے کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔ امریکی حکومت کے لیے یہ  نا قابل قبول ہے کہ کوئی بھی جگہ  اس کی نگرانی سے باہر ہو ۔

سائبر اسپیس میں اپنی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے امریکہ  ہر ممکن کوشش کرتا ہے ، جس میں ہر قسم کی جاسوسی اور خفیہ چوری، ہر قسم کے سائبر حملے اور الزام تراشی  شامل ہے۔ آسٹریلیا کی ایک آئی ٹی ماہر  کیری  میکین نے حال ہی میں ایک مقامی میڈیا ادارے میں ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد ” وولٹ ٹائیفون ” کا خطرہ ایک فرضی کہانی ہے جو امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے عوام کو دھوکہ دے کر ان کی حمایت حاصل کرنے اور پالیسی سازوں پر دباؤ ڈالنے کے لئے تیار کی ہے تاکہ امریکہ کی انٹرنیٹ میں مداخلت اور نگرانی کے اختیارات میں توسیع کی اجازت دی جاسکے۔

سائبر اسپیس میں امریکہ کے بدنیتی پر مبنی اور تسلط پسندانہ اقدامات نے تمام ممالک کی سائبر سکیورٹی اور خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور عالمی سائبر اسپیس کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچایا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو امریکہ کے مذموم سائبر حملوں کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے اور عالمی سائبر اسپیس کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!