چین، 136ویں کینٹن تجارتی میلے میں بی آر آئی سے وابستہ ممالک کی فعال شرکت

0

33 ممالک کے 476 اداروں نے نمائش میں حصہ لیا

بیجنگ (ویب ڈیسک)136ویں کینٹن میلے کا دوسرا مرحلہ اپنے چوتھے روز میں داخل ہوگیا ہے۔ اس سال کے کینٹن میلے نے بہت سے ” بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کی فعال شرکت کو راغب کیا ہے ۔

امپورٹ سیکشن میں نمائش کنندگان نے فرنیچر، ڈیکوریشن اور دیگر گھریلو سامان کی نمائش کی۔ اعداد و شمار کے مطابق ، "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کرنے والے 33 ممالک کے 476 اداروں نے نمائش میں حصہ لیا ، جو اس کینٹن میلے کی درآمدی نمائش میں نمائش کنندگان کی کل تعداد کا 65.2فیصد ہے ، اور یہ پچھلے سیشن کے مقابلے میں 8.7فیصد کا اضافہ ہے۔

اس کے علاوہ نمائش میں اسمارٹ جدت طرازی، سبز اور کم کاربن پراڈکٹس کی نمائش نے بھی "بیلٹ اینڈ روڈ” کے ساتھی ممالک کے خریداروں کی ایک بڑی تعداد کو راغب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!