روچڈیل:ممتاز کشمیری ادیب مصنف عدالت علی کی کشمیر کے آر پار پر مبنی دستاویزی و معلوماتی فلم ’’لکیر‘‘ نمائش کیلئے پیش کردی گئی

0

روچڈیل (رپورٹ:محمد فیاض بشیر) ممتاز کشمیری ادیب مصنف روچڈیل کونسل کے ڈپٹی لیڈر عدالت علی کی کشمیر کے آر پار پر مبنی دستاویزی و معلوماتی فلم لکیر روچڈیل کے مقامی سینما ہال میں نمائش کے لیے پیش کر دی گئی ۔

برطانیہ بھر سے کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات جن میں کشمیری دانشور شمس الرحمٰن ، سابق مئیر روچڈیل کونسلر عاصم رشید، کونسلرزشاہ وزیر ، ارم فیصل،پروفیسر افتخار احمد اسپائر ٹو انسپائر کلثوم خانم، کاروباری و سماجی شخصیت محمد مشتاق،ڈاکٹر فیض الرحمٰن، پروفیسر غلام غوث و دیگر کی شرکت۔

فلم کے مصنف عدالت علی نے کہا کہ میں نے سیاست سے بالاتر ہو کر کشمیر کی جو حقیقی صورتحال ہے اسکی عکاسی کی ہے کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے فلم کو بے حد سراہا ہے میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔سابق مئیر کونسلر عاصم رشید نے کہا فلم میں کشمیر کے آر پار کی حقیقت بیان کی گئی ہے ۔

کونسلر پروفیسر افتخار احمد نے کہا جب پاکستان و بھارت کی تقسیم ہوئی تھی تو اس وقت کئی خاندان بکھر گئے تھے، عدالت علی کی کاوشوں سے ہمیں حقیقت سے آگاہی ہوئی ۔کشمیری دانشور شمس الرحمٰن نے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت جو خاندان بچھڑ گئے تھے انہیں آزادی سے ایک دوسرے کے ساتھ میل جول رکھنے کی آزادی ہونی چاہیے فلم میکر کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے،ڈاکٹر فیض الرحمٰن نے فلم کو تاریخی قرار دیا ۔

کونسلر شاہ وزیر ،ارم فیصل نے بھی فلم کو تاریخی قرار دیا ،کاروباری و سماجی شخصیت محمد مشتاق اور اسپائر ٹو انسپائر کی ڈائریکٹر کلثوم خانم نے فلم بارے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ لیکر فلم میں تقسیم ہند کے وقت ماضی کو دکھایا گیا ہے کہ کسطرح خاندان آپس میں بچھڑے اور آجتک وہ ایک دوسرے سے ملنے کو ترستے ہیں ۔

تقسیم ہند کے وقت آر پار کی کشمیری خاندانوں کے بچھڑنے کی حقیقی تصویر کشی کو دستاویزی و معلوماتی فلم لکیر میں عکس بند کر کے عالمی برادری کو باور کروایا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو انسانی بنیادوں پر حل کرنا ناگزیر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!