چینی صدر کی کمبوڈیا کے بادشاہ کو تخت نشینی کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد

0

چین اور کمبوڈیا ایک دوسرے کی ہمیشہ مدد کرتے ہیں، شی جن پھنگ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی کو تخت نشینی کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارک باد دی۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے اس جانب اشارہ کیا کہ بادشاہ نورودوم سیہامونی نے تخت نشینی کے بعد کمبوڈیا کے امن، استحکام، ترقی اور احیاء اور بین الاقوامی تبادلوں میں اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ طویل عرصے سے چین اور کمبوڈیا کے درمیان روایتی دوستی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور کمبوڈیا گہرے دوست ہیں جو ایک دوسرے کی ہمیشہ مدد کرتے ہیں ۔ شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ وہ چین اور کمبوڈیا کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور کمبوڈیا کے شاہی خاندان کے ساتھ روایتی دوستی کو اہم تصور کرتے ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ وہ بادشاہ نورودوم کے ساتھ ملکر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے بارے میں رہنماء حکمت عملی کی مضبوطی اور چین اور کمبوڈیا کے درمیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مزید ٹھوس نتائج کے حصول کے لیے مشترکہ کوششوں کے خواہاں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!