کیپ ورڈی کی حکومت نے چینی میڈیکل ٹیم کو تمغے سے نوازا

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) گزشتہ 40 سال کے دوران کیپ ورڈی میں چینی میڈیکل ٹیم کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ،25 اکتوبر کو کیپ ورڈی کی حکومت نے چینی میڈیکل ٹیم کو نیشنل میڈل آف آنر سے نوازا۔ ایوارڈ کی تقریب کیپ ورڈی کے دارالحکومت پریا میں منعقد ہوئی اور کیپ ورڈی کے وزیر اعظم سلوا نے چینی میڈیکل ٹیم کو میڈل اور اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔

سلوا نے کیپ ورڈی میں چینی میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مقامی علاقے کو اعلیٰ معیار کی طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے گزشتہ 40 سالوں میں کیپ ورڈی کے شعبہ صحت کے ساتھ مل کر کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیپ ورڈی اور چین کے درمیان دوستی کی ایک طویل اور مضبوط تاریخ ہے ۔

کیپ ورڈی نے طبی ٹیکنالوجی کی تربیت اور طبی سازوسامان کی فراہمی کے لئے طویل عرصے تک اعلی سطح کے طبی ماہرین پر مشتمل ٹیموں کو کیپ ورڈی بھیجنے پر چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک طبی شعبے میں تعاون کو مضبوط کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ چین کی جانب سے کیپ ورڈی میں طبی ٹیمیں بھیجنے کا آغاز 1984 میں ہوا تھا۔ گزشتہ 40 سالوں میں ، چینی طبی ٹیموں کی کل 21 کھیپوں کو بھیجا گیا ہے تاکہ مقامی طبی اور صحت کی خدمات کی ترقی میں مدد مل سکے ، وہاں کی عوام کو اعلیٰ معیار کی طبی خدمات فراہم کی جاسکیں اور مقامی میڈیکل ٹیمز قائم کرنے میں مدد مل سکے۔

کلینیکل کام کے علاوہ ، چینی میڈیکل ٹیمیں مفت طبی کام کرنے کے لئے دور دراز علاقوں میں بھی گئیں ، جنہیں کیپ ورڈی کی حکومت اور مقامی لوگوں کی طرف سے وسیع پیمانے پر سراہا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!