چینی صدر کی شنگھائی کی تشہیری ٹیم حو صلہ افزائی

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی کے ضلع یانگپو میں "لاو یانگ شو نامی تشہیری ٹیم” کے تمام ارکان کو ایک جوابی خط بھیجا، جس میں ان کو دلی مبارکباد پیش کی گئی اور پرجوش امیدوں کا اظہار کیا گیا۔

پیر کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ آپ کے ذاتی تجربے کی بنیاد پر شہریوں کو تاریخ، پارٹی کے اختراعی نظریات اور نئے دور میں شنگھائی میں ہونے والی اطمینان بخش تبدیلیوں کے بارے میں بتانا ایک بہت معنی خیز بات ہے۔ شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ عوام کا یہ شہر عوام کے ذریعے تعمیر کیا جاتا ہے اور عوام کا شہر عوام کے لئے ہے۔

مجھے امید ہے کہ آپ اپنے ارد گرد کی کہانیاں سناتے رہیں گے اور زیادہ سے زیادہ شہریوں کو عوام کی بنیاد پر شہر کےانتظامات کے تصور پر گہرائی سے عمل کرنے ، شہری تعمیر اور حکمرانی میں فعال طور پر حصہ لینے ، ایک ہم آہنگ اور خوبصورت شہر کی تعمیر ، اور ایک خوش حال اور خوبصورت زندگی حاصل کرنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!