بیجنگ (ویب ڈیسک)2024 "انڈراسٹنڈنگ چائنا” بین الاقوامی کانفرنس چین کے شہر گوانگ چو میں منعقد ہو رہی ہے۔ دسمبر کو سی پی سی سینٹرل کمیٹی کےسیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کےمحکمہ تشہیر کے سربراہ لی شو لے نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور چینی صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی خط پڑھ کر سنایا اور کلیدی تقریر کی۔
کانفرنس میں سیاسی، اسٹریٹجک، کاروباری، تعلیمی اور تھنک ٹینکس سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد چینی اور غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔شرکاء کانفرنس کا ماننا ہے کہ اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی نے نہ صرف چین کو ترقی دی ہے بلکہ دنیا کو بھی فوائد پہنچائے ہیں اور یہ چین اور دنیا کی مشترکہ ترقی کا ایک عظیم عمل ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس نے ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کیا ہے اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو وسعت دینے کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں، جو یقینی طور پر تمام ممالک کی ترقی کے لئے مزید مواقع فراہم کرےگا اور دنیا میں مزید استحکام اور مثبت توانائی فراہم کرےگا۔