ٹرمپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی معطل کرنے پر غور

0

ٹک ٹاکر پر میرے 14 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں، ٹرمپ

نیو یارک (ویب ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹک ٹاک کی فروخت یا پابندی کے قوانین پر عمل درآمد  60 سے 90 روز کے لیے معطل کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

جمعرات کے روز میڈ یا رپورٹ کے مطا بق اس معاملے سے واقف دو افراد کے مطابق، ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر سکتے ہیں جس کے تحت بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے 19 تاریخ سے اس ایپ پر ملک بھر میں  عائدپابندی ا ٹھا لی جائے گی۔

 ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کے 14 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں اور وہ اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!