چین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو غیر متزلزل طور پر فروغ دے گا، ترجمان
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے دوہرے استعمال کی اشیاء کے برآمدی کنٹرول کے حوالے سے کہا کہ چین برآمدی کنڑول کے معاملے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔اسٹرٹیجک وسائل سے وابستہ اشیاء میں شہری اور عسکری دونوں استعمال کی نمایاں خصوصیات موجود ہیں۔
چین بین الاقوامی عمل کے مطابق عدم پھیلاؤ جیسی اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے پورا کرے گا، اور قومی سلامتی کے تحفظ سمیت اپنی ضروریات کے مطابق متعلقہ اسٹریٹجک وسائل کے شعبے میں مناسب موقع پر برآمدی کنٹرول کو مضبوط کرے گا۔
اس کے ساتھ ہی چین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو غیر متزلزل طور پر فروغ دے گا اور متعلقہ ممالک اور علاقوں کے ساتھ ملکر برآمدی کنڑول پر بات چیت اور تعاون کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ عالمی صنعتی اور سپلائی چینز کے استحکام کو برقراررکھا جائے۔