شب برات ہمیں اپنے گناہوں سے معافی اور جہنم سے نجات کا درس دیتی ہے، مولانا قاری خادم حسین چشتی

0

دنیا سے چلے جانے والوں کی مغفرت و بخشش کے لیے دعا کرنی چاہیے، خطاب

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) شب برات کی فضیلت و بابرکت رات کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روحانی و دعائیہ محفل کا انعقاد، ممتاز جید عالم مولانا قاری خادم حسین چشتی ، حافظ مولانا فیصل یعقوبی ، مولانا حافظ جاوید اقبال ، قاری شبیر احمد،حافظ اکمل کی خصوصی شرکت ، روحانی محفل کی نظامت حافظ جاوید اقبال نے کی ۔ تلاوت کلام پاک کا شرف قاری شبیر احمد کو نصیب ہوا ۔

آقائے کائنات کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول صاحبزادہ وقاص خادم نے پیش کیے ، مولانا قاری خادم حسین چشتی نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے شب برات ہمیں اپنے گناہوں سے معافی اور دنیا سے چلے جانے والے اہل ایمان کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کرنے کے لیے عطا کی ہے ہمیں نوافل کے ساتھ قضا نمازیں ادا کرنی چاہیں اللّٰہ تعالیٰ اسکا ثواب نوافل جیسا عطا فرمائے گا ۔

انہوں نے فلسطین کشمیر و عالم اقوام میں دکھی و مظلوم وا پسی ہوئی انسانیت کے لیے خصوصی دعا کی، مولانا فیصل یعقوبی نے کہا کہ اس رات ہم اللّٰہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی اور دنیا سے جانے والوں کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کرتے ہیں ۔

حافظ اجمل و دیگر علمائے کرام نے بھی کہا کہ شب برات کو ہمیں اپنے گناہوں کی معافی اور بخشش کی دعا کرنی چاہیے، نگینہ جامع مسجد اولڈہم نے عالم اقوام کو باہمی اتحاد و اتفاق اخوت بھائی چارے کا پیغام دیا جو کہ آقائے کائنات کا پوری انسانیت کے لیے یہی درس ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!