اولڈہم،AUTISM WORLD کی جانب سے آٹزم کے مرض میں مبتلا بچوں کی معاونت و مدد اور والدین کو آگاہی دینے بارے نئی سہولیات کا آغاز
اولڈہم (محمد فیاض بشیر) آٹزم AUTISM کے مرض میں مبتلا بچوں کی معاونت و مدد اور والدین کو اس بارے آگاہی دینے بارے AUTISM WORLD نے اولڈہم میں نئ سہولیات کا آغاز کر دیا ۔
افتتاحی تقریب میں سابق مئیر اولڈہم کونسلر فدا حسین، AUTISM WORLD چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبد الشکور ، نامور سماجی و کمیونٹی شخصیت چوہدری الطاف شاہدسدھو ،ڈاکٹر عائشہ اور آٹزم ورلڈ کی تنظیم کے ساتھ رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی خواتین ثوبیہ اشرف ،شازیہ اور ارم نے شرکت کی ۔
ڈاکٹر عبد الشکور نے کہا کہ آٹزم ورلڈ آرگنائزیشن کا قیام جو بچے اس مرض میں مبتلا ہیں انکی مدد کے لیے عمل میں لایا گیا تاکہ ایشیائی بچوں کو انکی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکے مطابق مدد و سہولیات فراہم کی جائیں ۔
انکا مذید کہنا تھا کہ آرگنائزیشن ایشیائی والدین کو اگر انکے بچے اٹیزم کے مرض میں مبتلا ہیں تو اس بارے مکمل آگاہی دینا ہے اور ہماری آرگنائزیشن رضاکارانہ خدمات انجام دے رہی ہے ۔ سابق مئیر کونسلر فدا حسین نے کہا کہ ایشیائی کمیونٹی کو آٹزم کے مرض بارے آگاہی دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
ڈاکٹر سدرہ افضال کا کہنا تھا کہ انہوں نے گروپ کا آغاز دو سال پہلے کیاتھا کیونکہ انھیں محسوس ہوا کہ ایشیائی کمیونٹی کے لیے آٹزم بارے آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے میں نے ہر ممکن کوشش کی کہ ایشیائی کمیونٹی کو اگر انکے بچے آٹزم کا شکار ہیں تو اس بارے آگاہی اور راہنمائی دی جائے ۔
چوہدری الطاف شاہدسدھو نے کہا کہ اس طرح کی آرگنائزیشن کمیونٹی کے لیے کار آمد ثابت ہوتی ہیں تاکہ کمیونٹی کو ذہنی و جسمانی صحت بارے آگاہی ملتی رہے ۔ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ ڈاکٹر سدرہ افضال کمیونٹی کے لیے بہت اچھا کام کر رہی ہیں ہم انکے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ۔تقریب میں شریک دیگر خواتین نے بھی اٹیزم بارے آگاہی کو مفید قرار دیا۔