لندن(نمائندہ خصوصی)آرمی پبلک اسکول پرحملے میں بچ جانے والے احمد نوازبرطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی طلبا یونین کے صدرمنتخب ہوگئے۔
Today is the most monumental & history making moment of my life!
— Ahmad Nawaz (@Ahmadnawazaps) March 6, 2022
I am so extremely proud to announce that I have been Elected President of the @OxfordUnion ✨One of world’s biggest & historical platforms!
I’m eternally grateful to everyone who supported me in this Journey…❤️ pic.twitter.com/R90si4FurP
آرمی پبلک اسکول پشاورکے سابق طالب علم اوردہشتگرد حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد زندہ بچ جانے والے احمد نواز دنیا کی معروف یونیورسٹیوں میں سے ایک آکسفورڈ یونیورسٹی کی طلبا یونین کے صدرمنتخب ہو گئے۔
احمد نوازکا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ مجھے یہ اعلان کرتےہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ مجھے آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کا صدرمنتخب کرلیا گیا ہے۔
احمد نوازنے اسے اپنی زندگی کا تاریخی اوریادگارلمحہ قراردیتے ہوئے کہا کہ آکسفورڈ یونین دنیا کے بڑے اورتاریخی پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔احمد نواز کا مزید کہنا تھا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکرگزارہوں جنہوں نے اس سفرمیں میرا ساتھ دیا۔پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیربھٹوبھی آکسفورڈیونیورسٹی کی طلبا یونین کی صدررہ چکی ہیں۔