اسلام امن اور محبت کا مذہب، کچھ قوتیں دنیا میں اسلام کا غلط نام پیش کر رہی ہیں،علامہ پیر سلطان العارفین صدیقی

0

لندن(وسیم چودھری) علامہ ڈاکٹر پیر سلطان العارفین صدیقی کا ادارہ فیضان الاسلام لندن کی طرف سے برطانیہ آمد پر ایک کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔ اس کانفرنس کی میزبانی علامہ ربانی افغانی نے کی ۔ کانفرنس کا مقصد اسلام کا اچھا تشخص دنیا کے سامنے پیش کرنا تھا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چانسلر محی الدین میڈیکل یونیورسٹی علامہ پیر سلطان العارفین نے کہا اس وقت دنیا میں کچھ قوتیں ایسی بھی ہیں جو اسلام کا غلط نام پیش کر رہی ہیں۔

اسلام امن اور محبت کا مذہب ہے اسلام کے اندر کہیں بھی دہشت گردی اور منافقت نہیں ، مذہب اسلام سب کو ساتھ لے کر چلنے والا مذہب ہے ۔ ہمیں کام کرنا ہوگا اور وہ لوگ جن کے دلوں میں اسلام کا منفی تصور ہے ان کو اسلام کی حقیقت سے آگاہ کرنا ہے اور یہی ہما را مشن اور مقصد ہے ،ممتاز عالم دین علامہ ربانی افغانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مسلمان آپس میں اتفاق اور اتحاد سے نہیں رہیں گے دشمن قوتیں ہمیشہ اسلام پر حملہ کرتے رہیں گی ۔

ہمیں اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا اور وہ لوگ جو دہشتگردی کے ذریعے اسلام کا نام خراب کر رہے ہیں ان کو اپنی صفوں سے نکالنا ہوگا ،پر امن اسلام کانفرنس سے پاکستان سے آئے ہوئے جنرل سیکرٹری تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان علامہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی ، علامہ غلام جیلانی ہائی ویکم ، علامہ محمد نواز ہز اروی ، علامہ ریاض احمدصندانوی ، علامہ جمشید احمد سعیدی ، علامہ ذیشان قادری ، علامہ اعجاز نحروی ، علامہ خرم رفیق ، سجادہ جلال الدین خواجہ ، ثناءاللہ سیٹھی اور علامہ طاہر رفیق نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ان لوگوں کو اسلام سے قطعی کوئی تعلق نہیں جو دہشت گردی کر کے اسلام کا لبادہ اوڑھنے کی جھوٹی کوشش کرتے ہیں اسلام صرف امن و محبت کا سچا اور پیارا مذہب ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!