لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ایک تماشائی نے محمد رضوان کو ملک کا نگران وزیر اعظم بنانے کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر خاتون صارف کی جانب سے پلے کارڈ کی تصویر شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا کہ ’رضوان کو نگران وزیر اعظم بنایا جائے‘۔
Will take care of us ?? pic.twitter.com/fGiDPQICdc
— shmyla (@apniISPdot) April 5, 2022
خاتون صارف نے پلے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ رضوان ہمارا بہترین خیال رکھ سکیں گے۔
خیال رہے کہ رواں دنوں وطن عزیز میں نگران وزیر اعظم کے نام کے حوالے سے بحث جاری ہے۔